مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر حملے اور 80سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ حملہ آور وں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان کوکمزور کرنا چاہتے ہیں اور بین الااقوامی سطح پر پاکستان کو تاثر کو خراب کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے روالپنڈی شکریال مسجد میں ضلع راولپنڈی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری روابط نثار فیضی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنر ل مولانا محمد اصغر عسکری ، فدا جعفری، مسرت کاظمی ، مختار بلوچ ، مولانا فخر علوی ، مولانا علی شاہ ، اسلام آباد ضلع کے سیکرٹری جنرل مولانا عابد حسین بہشتی اور دیگر تنظیمی افراد شامل تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے جس میں دہشتگردی سرفہرست ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اِن دہشت گردوں کوختم کرنے کے لئے جامع پالیسی بنائے اور اس حوالے سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں تمام مکاتب ِ فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور جو بھی اس طرح کا عمل کرتا ہے اُس کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں